پاکستان

مالی نقصان کا سبب بننے والے ادارے بند کردیں گے، وزیر اعظم

کسی بھی غیر ملکی سرمایہ کاری سے پہلے ملکی سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے، قوم سے خطاب
شائع June 15, 2024
LIVE : Prime Minister Shehbaz Sharif addresses the nation

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان کا سبب بننے والے سرکاری ادارے آئندہ مہینوں میں بند کر دیے جائیں گے۔

ہفتے کے روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ یہ محکمہ قوم پر بوجھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ان اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مدد کرنےکے بجائے الٹا بوجھ بن چکے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں ایک دو ماہ میں آپ کے پاس نیا پیغام لے کر آؤں گا، میرے خیال میں اخراجات کو کم کرنے اور فنڈز کو بچانے کے لیے یہ ایک بڑا قدم ہو گا۔

وزیراعظم نے چین اور مشرق وسطیٰ کے اپنے حالیہ دوروں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان دوروں کے دوران سرمایہ کاری کے وعدوں کو محفوظ بنایا گیا۔

اپنی تقریر کے آغاز میں انہوں نے فلسطین کی صورتحال اور غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کا حوالہ دیا۔

انہوں نے 2022 میں عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے سابق وزیر اعظم عمران خان کو ہٹائے جانے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) کی کارکردگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مزید برآں وزیر اعظم شہباز نے نوٹ کیا کہ ان کی حکومت نے ہفتہ کو 100 دن مکمل کر لیے۔ انہوں نے جمعہ کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے سرمایہ کاری، کاروبار اور تعلیم کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی بھی بیرونی سرمایہ کاری سے پہلے ملکی سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بہت جلد ترقی کی دوڑ میں اپنے پڑوسیوں کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 77,000 پوائنٹس کا اضافہ حکومت کے حال ہی میں منظر عام پر آنے والے وفاقی بجٹ کا ثبوت ہے۔

Comments

200 حروف