عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کے اضافے سے 2،315 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باوجود مقامی سطح پر فی تولہ سونا 1200 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 40 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 1029 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 6 ہزار361 روپے کا ہوگیا۔

بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 750 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف