اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے بدھ کو عید الاضحیٰ 2024 کے موقع پر 3 دن کی تعطیل کا اعلان کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون تک (پیر سے بدھ) عید الاضحی کے موقع پر عام تعطیلات کے باعث بند رہے گا۔

پاکستان میں عید الاضحیٰ اس سال 17 جون بروز پیر سے شروع ہوگی کیونکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے 7 جون کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا تھا۔

وفاقی حکومت نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سمری منظور کرنے کے بعد منگل کو 17 سے 19 تک عید الاضحیٰ کی 3 تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.