عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا ۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 6 ڈالر کے اضافے سے 2313 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔

اسی طرح دس گرام سونا 514 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7 ہزار 390 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ منگل کو فی تولہ سونا 1900 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے کا ہوگیا تھا ۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2750 روپے پربرقرار رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا ۔

Comments

200 حروف