پاکستان کرکٹ ٹیم نے محمد رضوان کی ناقابل شکست نصف سنچری کی بدولت منگل کو ناساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے اہم میچ میں کینیڈا کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

افتخار احمد کی جگہ ٹیم میں شامل کیے گئے صائم ایوب ایک بار کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، انہوں نے 12 گیندوں پر صرف 6 رنز بنائے۔ تاہم رضوان نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلی، رضوان 53 رنز کی اننگ کھیل کر میچ کو اختتام تک لیکر گئے جبکہ بابر اعظم نے 33 رنز بنائے البتہ انہوں نے زیادہ گیندوں کا سامنا کیا تاہم گرین شرٹس نے 107 رنز کا ہدف 17.4 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

اس سے قبل پاکستانی فاسٹ بالرز نے بالنگ کیلئے سازگار وکٹ کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے کینیڈٰا کو 7 وکٹوں کے نقصان پر 106 تک محدود رکھا۔

پاکستان کی شروعات خراب رہی کیوں کہ شاہین آفریدی نے پہلے اوور میں پہلی دو گیندوں پر مسلسل 2 باؤنڈریز کے ساتھ 11 رنز دیے۔

تاہم بعد ازاں فاسٹ بالرز نے محمد عامر کے اسپیشل اسپیل ، 13 رنز کے عوض 2 وکٹیں، کی بدولت میچ پر گرفت حاصل کی۔ حارث رؤف نے بھی اپنے چار اوور کے اسپیل میں 26 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی نے بالترتیب 24 اور 21 رنز کے عوض ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

کینیڈین بیٹنگ لائن 10 اوور میں ہی لڑ کھڑاگئی تھی اور محض 55 کے مجموعے پر اس کے 5 کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے تاہم ایرون جانسن کے 44 گیندوں پر 55 رنز کی بدولت کینیڈا کے مجموعی اوورز کے اختتام تک 106 رنز تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔

یہ میچ پاکستان کیلئے مارو یا مرجاؤ کی حیثیت رکھتا تھا کیوں کہ اسے اپنے ابتدائی دو میچز میں امریکہ اور بھارت کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اگر کینیڈا کیخلاف میچ ہارجاتا تو اس صورت میں یہ ایونٹ سے باہر ہوجاتا۔ ٹیم اپ ڈیٹ:

پاکستان

پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے افتخار احمد کی جگہ صائم ایوب کو شامل کیا گیا تھا۔

پلیئنگ الیون: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان (وکٹ)، عثمان خان، فخر زمان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، محمد عامر۔

کینیڈا

کینیڈا میں بھی ایک تبدیلی آئی ہے۔ دلپریت باجوہ کی جگہ رویندرپال سنگھ کو شامل کیا گیا ہے جو پہلی بار ورلڈکپ میں شرکت کررہے ہیں۔

پلیئنگ الیون: آرون جانسن، نونیت دھالیوال، پرگٹ سنگھ، نکولس کرٹن، شریاس مووا (وکٹ)، رویندرپال سنگھ، دلون ہیلیگر، سعد بن ظفر (کپتان)، کلیم ثنا، جنید صدیقی، جیریمی گورڈن۔

Comments

Comments are closed.