پاکستان
وزیراعظم شہبازشریف کی نریندر مودی کو مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف نے نریندر مودی کو بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔ پیر کو سماجی رابطے کی ویب...
وزیراعظم شہباز شریف نے نریندر مودی کو بھارت کے وزیراعظم کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ۔
پیر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے نریندرمودی کو وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔
گزشتہ سات ہفتوں کے دوران ہوئے عام انتخابات میں بی جے پی نے 293 نشستیں جیتنے کے بعد مودی نے اتوار کو تیسری مدت کے لئے حلف لیا۔
ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کے بعد مودی دوسرے شخص ہیں جنہوں نے لگاتار تین بار وزیر اعظم کا حلف اٹھایا ہے ۔
Comments
Comments are closed.