اسرائیل کے ٹیلی کام ریگولیٹر نے اتوار کے روزاسرائیل میں الجزیرہ کے آپریشنز پر پابندی میں مزید 45 دن کے لیے توسیع کر دی۔ اسرائیلی کابینہ نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ اس کی نشریات سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہیں۔

تل ابیب کی ایک عدالت نے گذشتہ ہفتے اسرائیل میں الجزیرہ کے آپریشنز پر ابتدائی 35 دن کی پابندی کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا، جو حکومت کی جانب سے قومی سلامتی کی بنیاد پر عائد کی گئی تھی، جو ہفتے کو ختم ہو گئی۔

بندش کے خلاف الجزیرہ کی درخواست پر ایک الگ فیصلے میں اسرائیل کی سپریم کورٹ نے قطری حمایت یافتہ براڈکاسٹر چینل کے خلاف اقدام کو ”مثالی“ قرار دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے اسرائیلی حکومت کو 8 اگست تک دلائل جمع کروانے کا وقت دیا کہ وہ بتائے کہ غیر ملکی نشریاتی ادارے کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے بچانے کیلئے موجود قانون کو کیوں استعمال نہ کیا گیا

الجزیرہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ اس نے تشدد یا دہشت گردی کو اکسانے پر کام نہیں کیا یہ پابندی غیر مناسب ہے۔ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں پر تنقید کرنے والا چینل فوری طور پر تبصرہ کے لیے دستیاب نہیں تھا۔

اسرائیل کی وزارت مواصلات نے کہا کہ کیبل اور سیٹلائٹ کمپنیوں پر نیٹ ورک کی نشریات اور اس کی ویب سائٹس تک رسائی مسدود رہے گی۔

شلومو کرہی نے کہا کہ ہم دہشت گرد چینل الجزیرہ کو اسرائیل سے نشریات اور اپنے جنگجوؤں کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون نے انہیں وزیر مواصلات کی حیثیت سے غیر ملکی نشریاتی اداروں کے خلاف ایسی کارروائی کرنے کا اختیار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی سلامتی کو پہنچنے والے نقصان کی سنگینی کی روشنی میں مجھے یقین ہے کہ مستقبل میں بھی بندش کے احکامات میں توسیع کی جائے گی۔

جج شائی یانیف نے کہا تھا کہ انہیں ثبوت فراہم کیے گئے ہیں، جن کی انہوں نے وضاحت نہیں کی، فلسطینی گروپ حماس اور الجزیرہ کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعلقات کے بارے میں، چینل پر حماس کے مقاصد کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔

اسرائیلی حکام نے 5 مئی کو مقبوضہ بیت المقدس میں الجزیرہ کے دفتر پر چھاپہ مارکر اس کی نشریات بند کرنے کا اعلان کیا تھا، یہ دفتر ایک ہوٹل کے کمرے میں چلایا جارہا تھا۔

Comments

200 حروف