صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع سوات اور اس کے گرد و نواح میں ہفتے کو 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

سوات میں گزشتہ چند دنوں میں دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اس ہفتے کے شروع میں سوات اور اس کے قریبی علاقوں میں 4.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

کراچی کے مختلف علاقوں بھی میں چند روز قبل 2.3 شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ کلفٹن، آئی آئی چندریگر روڈ، صدر، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

اس سے قبل ملک کے مختلف حصوں میں 6.0 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، لاہور اس کے گردونواح اور خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

Comments

Comments are closed.