ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے ہرا دیا

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ پروویڈنس اسٹیڈیم میں...
شائع June 8, 2024

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان نے نیوزی لینڈ کو 84 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

پروویڈنس اسٹیڈیم میں کھیلے گئےمیچ میں افغانستان کے باؤلرز نے نیوزی لینڈ کو 15.2 اوورز میں صرف 75 رنز تک محدود رکھا۔

افغانستان کے کپتان اور اسپنر راشد خان نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردیا اور 17 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے منگل کو اسی مقام پر یوگنڈا کو 125 رنز سے شکست دی تھی اور اب گروپ سی میں سرفہرست ہیں۔

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیے جانے کے بعد افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس میں اوپنرز رحمان اللہ گرباز نے 80 اور ابراہیم زداو نے 44 رنز کی اننگز کھیلی ۔

افغانستان کی پہلی وکٹ 14 ویں اوور میں 103 رنز پر گری جب ابراہیم زردان کو ہینری نے بولڈ کیا۔

دوسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی عظمت اللّٰہ عمر زئی تھے وہ 13 گیندوں پر 22 رنز بنا سکے، ان کے بعد آنے والے محمد نبی کھاتہ کھولے بغیر واپس پویلین چلے گئے، کپتان راشد خان 6 کے اسکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

ساتویں نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے گلبدین نائب کوئی رن نہ بنا سکے جبکہ کریم جنت اور نجیب اللّٰہ زردان ایک، ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

یوں افغان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز اسکور کیے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور میٹ ہینری نے 2 ، 2 وکٹیں لیں جبکہ فرگوسن ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

افغانستان کی ٹیم نے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی تجربہ کار نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 75 کے اسکور پر آل آؤٹ کرکے میچ 84 رنز سے جیت لیا۔

افغان بولرز نے کیویز بلے بازوں کو اننگز کی ابتداء سے ہی اپنی نپی تلی اور گھومتی ہوئی گیندوں کے جال میں پھنسائے رکھا۔

گلین فلپ اور میٹ ہینری کے علاوہ کوئی بھی کیوی بلے باز ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہوسکا۔

Comments

200 حروف