پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے جمعے کو ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق عید الاضحیٰ 17 جون بروز پیر سے شروع ہوگی ۔

چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے یہ اعلان محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں کمیٹی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

تمام صوبائی دارالحکومتوں میں رویت ہلال کمیٹیوں کے متوازی اجلاس بھی ہوئے۔

جمعرات کو سعودی حکام نے مملکت میں ذی الحج کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔ سعودی عرب میں عید الاضحیٰ 2024 کا پہلا دن 16 جون بروز اتوار کو ہوگا۔

Comments

Comments are closed.