جنگ بندی کیلئے قطر کا حماس، اسرائیل پر واضح مؤقف پیش کرنے کیلئے زور
اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ میں ثالثی کرنے والے ملک قطر نے منگل کے روز فریقین پر زور دیا ہے کہ جنگ بندی معاہدے تک پہنچنے کیلئے ان کا موقف واضح ہونا چاہئے۔
قطری وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے کہا کہ ہم ایک واضح اسرائیلی موقف کا انتظار کر رہے ہیں جو امریکہ کی غزہ کی تجویز کے جواب میں پوری حکومت کی نمائندگی کرے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی معاہدے سے فوری طور پر غزہ کے تمام لوگوں اور یرغمالیوں اور ان کے خاندانوں کے طویل مصائب کو ختم کرنا چاہیے اور مستقل جنگ بندی اور بحران کے خاتمے کے لیے ایک روڈ میپ فراہم کرنا چاہیے۔
قطر کا کہناہے کہ وہ ابھی تک اس نکتے تک پہنچنے کا انتظار کر رہا ہے جس پر دونوں فریق متفق ہوں۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز اسرائیل کی طرف سے حماس کو غزہ میں اس جنگ کے خاتمے کے لیے تین مرحلوں کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی جس میں دسیوں ہزار افراد مارے جاچکے ہیں اور جو انسانی بحران کا سبب بن چکی ہے۔
اس پیشکش میں جنگ بندی، اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور غزہ کی تعمیر نو کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Comments
Comments are closed.