اسرائیلی میڈیا نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا پہلا مرحلہ، جس میں حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی محدود رہائی شامل ہے، معاہدے کے بغیر کیا جا سکتا ہے۔

بند کمرے میں ہونے والے پارلیمانی اجلاس سے باہر آنیوالی خبروں کے مطابق جن کی حکام نے فوری طور پر تصدیق نہیں کی، سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں ابتدائی جنگ بندی کرنے کا امکان دیکھتا ہے، حالانکہ اس نے حماس کے مطالبے کے مطابق جنگ ختم کرنے سے انکار کیا تھا۔

Comments

Comments are closed.