سعودی عرب کی بڑی توانائی کمپنی آرامکو کے اعلان کردہ حصص چند گھنٹوں میں ہی فروخت ہو گئے۔

کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ وہ اتوار سے اپنے محدود شیئرز عوام کو فروخت کرنے جارہی ہے جس کی مالیت کا اندازہ قریباً 12 ارب ڈالر سے زائد لگایا گیا۔ تاہم آرامکو کے حصص کی فروخت نے اتوار کو شروع ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی پیش کردہ اسٹاک سے زیادہ مانگ حاصل کر لی، جس سے قریباً 13.1 ارب ڈالر تک جمع ہوسکتے ہیں ۔

معاہدے پر موجود بینک جمعرات تک ادارہ جاتی آرڈر لیں گے اور اگلے دن حصص کی قیمتیں بڑھائیں گے، توقع ہے کہ اگلے اتوار کو ریاض کے سعودی ایکسچینج میں ٹریڈنگ شروع ہوگی۔

یہ پیشکش غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ریاض کی اپیل کا ایک پیمانہ ثابت ہوگی، جو مملکت کی معیشت کو بہتر بنانے کے منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری بار بار اپنے اہداف سے محروم رہی ہے۔

Comments

Comments are closed.