وزیراعظم شہباز شریف 4 جون کو چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ اپنے دورے کے پہلے مرحلے میں وزیراعظم شہباز شریف چین کے شہر شینزین پہنچیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم کو معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں تک رسائی حاصل ہوگی ۔ شینزین کو 2023 میں 6 فیصد سے زیادہ جی ڈی پی نمو کے ساتھ ایک اقتصادی پاور ہاؤس سمجھا جاتا ہے۔

وزیراعظم چین میں وسیع پیمانے پر کاروباری شراکت داری کے خواہاں ہیں جس میں چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی کے قوی امکانات موجود ہیں۔

وزیراعظم کے دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

Comments

200 حروف