نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار اور وزیر اعظم کے قریبی عہدیدار نے بتایا کہ بجٹ پہلے 7 جون کو پیش کیا جانا تھا لیکن وزیراعظم شہباز شریف کے 4 سے 8 جون تک بیجنگ کے دورے کی وجہ سے اب وفاقی بجٹ 10جون کو پیش کیا جائے گا ۔

دونوں سرکاری عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر یہ بات بتائی ہے ۔

دوسری جانب وزارت اطلاعات نے تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، جو شہباز شریف کے ہمراہ بیجنگ جائیں گے، بجٹ پیش کریں گے۔ وزارت خزانہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یہ دورہ آئی ایم ایف سے نئے قرضے سے قبل سب سے اہم ہوگا۔

آئی ایم ایف کے ایک مشن نے گزشتہ ہفتے پاکستانی حکام کے ساتھ دو ہفتوں تک تکنیکی اور پالیسی سطح کے مذاکرات کیے تھے تاکہ نئے قرضے کی بنیاد رکھنے کے لیے مالی استحکام کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

مذاکرات کے اختتام کے بعد آئی ایم ایف نے کہا کہ مذاکرات میں توسیعی فنڈ سہولت کے لئے عملے کی سطح کے معاہدے تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

آئی ایم ایف نے نئے قرض پروگرام پر بات چیت کا آغاز اس وقت کیا تھا جب اسلام آباد نے 3 ارب ڈالر کا قلیل مدتی پروگرام مکمل کیا تھا۔

امکان ہے کہ پاکستان نئے پروگرام کے تحت کم از کم 6 ارب ڈالر حاصل کرے گا اور آئی ایم ایف سے ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے تحت اضافی فنانسنگ کی درخواست کرے گا۔

قبل ازیں بزنس ریکارڈر نے خبر دی تھی کہ وفاقی حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ 7 جون (جمعہ) کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

Comments

Comments are closed.