اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے کہا ہے کہ اسپین غزہ کی پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے سمیت ایک فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا جو فلسطینی نیشنل اتھارٹی کے تحت متحد ہو اور مشرقی یروشلم اس کا دارالحکومت ہو۔

انہوں نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ 1967 کے بعد فلسطینی سرحدوں میں کسی بھی تبدیلی کو تسلیم نہیں کریں گے جب تک کہ تمام فریقین ان پر متفق نہ ہوں۔

ہسپانوی حکومت منگل کے روز باضابطہ طور پر اس کی منظوری دے گی۔

Comments

Comments are closed.