شمالی سینا میں مصری ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ خالد زاید نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ اتوار کے روز تقریبا 200 امدادی ٹرک، جن میں ایندھن کے چار ٹرک بھی شامل ہیں، کریم شالوم سرحدی کراسنگ کے ذریعے غزہ میں داخل ہوں گے۔

مصر کے سرکاری خبر رساں ادارے القہرہ نیوز ٹی وی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امدادی ٹرک کراسنگ میں داخل ہو رہے تھے۔

رفح سرحدی گزرگاہ، جو انسانی امداد اور تجارتی رسد کے لیے غزہ میں داخل ہونے کا اہم راستہ تھا، تقریبا تین ہفتوں سے بند ہے، جب سے اسرائیل نے 6 مئی کو علاقے میں اپنی فوجی کارروائی تیز کرتے ہوئے فلسطینی حصے پر قبضہ کر لیا تھا۔

رفح کراسنگ بند ہونے کی وجہ سے غزہ جانے والی کچھ اشیائے خوردونوش سڑنا شروع ہو گئی ہیں۔

مصر اور امریکہ نے 24 مئی کو اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ جب تک فلسطین کی جانب سے رفح کو دوبارہ کھولنے کے لیے قانونی انتظامات نہیں کیے جاتے تب تک اسرائیل کے قریب واقع کریم شالوم کراسنگ کے ذریعے امداد بھیجی جائے گی۔

بھوک پر نظر رکھنے والی ایک عالمی تنظیم نے غزہ میں قحط کے بارے میں خبردار کیا ہے ۔

Comments

200 حروف