اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی اپیکس کمیٹی نے ایک چینی فرم کو کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ، وزیر داخلہ اور وزیر دفاع نے شرکت کی۔ کمیٹی نے پاکستان کے کان کنی کے شعبے پر بریفنگ کے دوران کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

شرکاء کو اضافی سرمایہ کاری کے منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ بریفنگ میں پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ بتایا گیا کہ چین نے پاکستان میں توانائی اور انفرااسٹرکچر کے منصوبوں میں 65 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی ہے۔

اجلاس میں کان کنی، معدنیات، آئی ٹی اور زراعت سمیت ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی اور سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، جاپان، آذربائیجان، قطر اور دیگر ممالک کے وفود کے ساتھ بات چیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

قبل ازیں وزیراعظم ہاؤس نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی درخواست منظور کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو اجلاس میں مدعو کیا تھا۔

علی امین گنڈا پور نے کلیدی اجلاس میں شرکت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی۔

اظہار تشکر کرتے ہوئے، علی امین گنڈا پور نے اجلاس میں اپنی حاضری کی توثیق کی، اور خطے کی خوشحالی کے لیے اہم منصوبوں کی توثیق میں کے پی کی شرکت کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ میں یقینی طور پر اجلاس میں شرکت کروں گا۔

اجلاس کے آغاز سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں ملکی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف نے ایس آئی ایف سی کی افادیت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ایس آئی ایف سی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔

Comments

200 حروف