پاکستان

پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان

پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی متوقع ہے ۔ یکم جون سے پٹرول کی قیمتوں میں مزید 4 روپے 50 پیے جب کہ ہائی...
شائع May 25, 2024

پٹرولیم مصوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی متوقع ہے ۔ یکم جون سے پٹرول کی قیمتوں میں مزید 4 روپے 50 پیے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے۔

نئی قیمتوں کا اعلان 31 مئی کو کیا جائے گا۔ یہ قیمتیں یکم جون 2024 سے لاگو ہوں گی

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے ۔

حتمی قیمتیں طے ہونے میں ابھی کچھ وقت باقی ہے۔

اگلی اپ ڈیٹ سے پہلے چھ مزید تجارتی دن باقی ہیں، اس لیے عالمی مارکیٹ اور شرح مبادلہ کے برتاؤ کے لحاظ سے حتمی قیمت قدرے مختلف ہو سکتی ہے۔

وفاقی حکومت پیٹرول اور ایچ ایس ڈی دونوں پر 60 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی وصول کر رہی ہے۔

جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) کی شرح صفر پر لاگو ہوگی۔

حکومت نے 869 ارب روپے کے بجٹ کے ہدف کے مقابلے میں 936 ارب روپے جمع کرنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف