عالمی منڈی میں جمعے کو تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئ ہے۔ قیمتوں میں کمی افراط زر کے سبب شرح سود بڑھانے اور ایندھن کی طلب کو روکنے کے خدشات کے سبب کم ہوئی۔
مستقبل کیلئے برینٹ کروڈ کے معاہدے قیمتوں میں 58 سینٹ یا 0.71 فیصد کی کمی سے 80.78 ڈالر فی بیرل پر ہوئے۔
یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کے معاہدے 59 سینٹس یا 0.77 فیصد کمی کے ساتھ 76.28 ڈالر پر ہوئے۔
دونوں بینچ مارکس جمعرات کو کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئے، برینٹ 7 فروری کے بعد سب سے کمزور اور یو ایس کروڈ 23 فروری کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
معاہدے بالترتیب تقریباً 4 اور 5 فیصد کی ہفتہ وار کمی کی طرف بڑھ رہے تھے، سال کے سب سے طویل خسارے کے سلسلے میں برینٹ کی قیمتوں میں ایک دن میں لگاتار پانچویں بار کمی ہوئی۔
فلپ نووا کے تجزیہ کار پرینکا سچدیوا نے کہا کہ ممکنہ طور پر رواں ہفتے تیل کی قیمتوں پر طویل عرصے کے لیے زیادہ قیمتوں کے پس منظر کا دباؤ رہا۔
بدھ کو جاری کی گئے فیڈ کی تازہ ترین پالیسی میٹنگ منٹس میں سامنے آیا کہ پالیسی ساز یہ سوال کررہے تھے افراط زر پر قابو پانے کیلئے شرح سود بہت زیاد ہے۔
کچھ عہدیداروں نے کہا کہ اگر افراط زر میں اضافہ ہوا تو وہ قرض لینے کے اخراجات دوبارہ بڑھانے کے لیے تیار ہوں گے۔
تاہم فیڈ چیئر مین جیروم پاول اور دیگر پالیسی سازوں نے کہا ہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ مزید اضافے کا امکان نہیں ہے۔ بلند شرح سود قرض لینے کی لاگت میں اضافہ کرتی ہے، جو اقتصادی سرگرمی کو سست کر سکتی ہے اور تیل کی طلب کو کم کر سکتی ہے۔
تیل کی قیمتیں مستحکم
پی وی ایم کے تجزیہ کار تاماس ورگا نے کہا کہ میکرو اکنامک پیش رفت تیل کے لیے بامعنی مدد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک مناسب پیشگوئی ہے کہ کہ شرح میں کمی ختم ہو رہی ہے۔
سرمایہ کار اپنی توجہ 2 جون کو ہونے والی اوپیک پلس پروڈیوسر گروپ کی آن لائن میٹنگ کی طرف مبذول کرائیں گے جو پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اور اس کے اتحادیوں پر مشتمل ہے تاکہ اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے کہ آیا 2.2 ملین بیرل یومیہ کی رضاکارانہ تیل کی پیداوار میں کمی کو بڑھایا جائے۔ کامرز بینک کی تجزیہ کار باربرا لیمبریچٹ نے کہا کہ اجلاس کے بعد مارکیٹ میں تیزی سے دوبارہ مانگ پر توجہ مرکوز کرنے کا امکان ہے۔ آئندہ میموریل ڈے ویک اینڈ امریکہ میں گرمیوں کے ڈرائیونگ سیزن کے آغاز کی نشاندہی کرتا ہے۔
انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن (ای آئی اے) نے بدھ کے روز کہا کہ یو ایس پٹرول کی سپلائی کی جانے والی مصنوعات، جو ڈیمانڈ کے لیے ایک پراکسی ہے، نومبر سے لے کر 17 مئی کے ہفتے میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
Comments
Comments are closed.