عالمی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کے دفتر نے پیر کے روز کہا ہے کہ اس نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو، ان کے وزیر دفاع اور حماس کے تین رہنماؤں کے خلاف مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔

پراسیکیوٹر کریم خان کے دفتر کا کہنا ہے کہ انہیں شبہ ہے کہ نیتن یاہو، وزیر دفاع یوو گیلنٹ اور حماس کے رہنما یحییٰ سنوار، محمد المصری اور اسماعیل ہانیہ اسرائیل یا غزہ کی پٹی میں مبینہ جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے ذمہ دار ہیں۔

اسرائیل نے غزہ میں جنگی جرائم کے ارتکاب کی تردید کی ہے۔

حماس کے ایک سینئر عہدیدار نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ آئی سی سی کا فیصلہ ’متاثرہ شخص کو جلاد کے برابر قرار دینا ہے۔

یہ عدالت کے پری ٹرائل ججوں پر منحصر ہے کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ وارنٹ جاری کرنے کے لئے کافی ثبوت موجود ہیں یا نہیں۔

Comments

Comments are closed.