فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے پیدا کی جانے والی بیوروکریٹک رکاوٹوں نے کروڑوں ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کو داؤ پر لگا دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ٹریک اینڈ ٹریس پروگرام لائسنس یافتہ اتھارٹی جس میں اوتھنٹس انک، اے جے سی ایل پرائیویٹ لمیٹڈ اور ایم آئی ٹی اے ایس لمیٹڈ شامل ہیں، کو چار شعبوں تمباکو، سیمنٹ، چینی اور کھاد میں ٹی ٹی ایس کے نفاذ کا منصوبہ دیا گیا تھا۔

تاہم ایف بی آر کی بیوروکریٹک رکاوٹوں نے ٹریک اینڈ ٹریس پروگرام کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس پروگرام پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے جس سے جی او پی کے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے اور کثیر الجہتی قرض دہندگان کے ساتھ بات چیت میں رکاوٹیں پیدا ہوئی ہیں جو ٹیکس ڈیجیٹائزیشن کو بہتر بنانا چاہتے ہیں بلکہ اس نے لاکھوں ڈالر کی ایف ڈی آئی کو بھی داؤ پر لگا دیا ہے۔

حال ہی میں طارق باجوہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی نے بھی ٹی ٹی ایس کے نفاذ میں ایف بی آر کی نااہلی پر سخت تنقید کی تھی۔

کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایف بی آر کو فروری 2022 تک منصوبہ مکمل کرنا تھا لیکن اس پر عمل درآمد پر قانونی چارہ جوئی اور عدالتی حکم امتناع، بیوروکریٹک اور ایف بی آر حکام کی نااہلی نے ٹی ٹی ایس پر عمل درآمد میں تاخیر کی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک چھوٹی ٹیم کے ساتھ ایک پروجیکٹ ڈائریکٹر اس وقت تک ڈلیور نہیں کر سکے گا جب تک کہ پورا ایف بی آر، یہاں تک کہ پوری حکومتی حکمت عملی اختیار نہ کی جائے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ ایف بی آر کا آئی آر ای این جو 87 عملے پر مشتمل ایک انفورسمنٹ یونٹ ہے،کی گراؤنڈ میں عملی طور پر کوئی موجودگی نہیں ہے جس کی وجہ سے غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹ مارکیٹ میں کھلے عام دستیاب ہیں۔

مزید برآں، اس سے تمباکو اور سیمنٹ کے شعبے میں صنعت میں دلچسپی میں کمی واقع ہوئی ہے، جب کہ ریونیو کے بڑے رساو کا تعلق اسمگل شدہ اور غیر ڈیوٹی ادا کی جانے والی مصنوعات کی مارکیٹ میں فروخت ہونے سے ہے۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ آئی ایف ایل اور ایس ڈی اے میں دی گئی نوٹیفائیڈ سیکٹرز میں پروڈکشن سائٹس اور لائنوں کی تعداد گراؤنڈ کی سطح سے کم پائی گئی، جو ملک میں پیداواری منظر نامے کے بارے میں ایف بی آر کی لاعلمی کی حد کو ظاہر کرتی ہے۔

مثال کے طور پر سیمنٹ انڈسٹری میں پیداواری لائنیں 200 سے زیادہ تھیں جبکہ ایف بی آر نے ٹینڈر دستاویزات میں صرف 50 کا ذکر کیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صرف سیمنٹ سیکٹر میں پیداواری لائنوں میں چار کا اضافہ ہوا ہے۔ لائسنس دہندگان نے معاہدے کی دفعات کے مطابق تبدیلی کے احکامات جاری کیے جو کہ ان اضافی لائنوں کو تیار کرنے سے منسلک اضافی لاگت سے متعلق ہیں جن پر ایف بی آر نے دو سال سے توجہ نہیں دی ۔

دریں اثنا ایف بی آر نے لائسنس ہولڈر کو ہدایت کی کہ وہ سیمنٹ فیکٹری میں ایک ایک پروڈکشن لائن پر سسٹم نصب کریں بجائے اس کے کہ اسے مکمل سیمنٹ سیکٹر میں چلایا جائے۔

اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے طارق باجوہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی نے کہا کہ ان پیداواری لائنوں کے مسلسل آپریشنز کی وجہ سے کارکردگی بری طرح متاثر ہوئی ہے، ان کا خیال ہے کہ ایف بی آر لائسنس ہولڈرز کو سیمنٹ کے پورے شعبے میں ٹی ٹی ایس کے نفاذ کی ہدایت کرسکتا ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے معاہدوں کی کوتاہیوں نے منصوبے کی گورننس اور نگرانی کو کمزور کردیا اور اس کے نتیجے میں لائسنس یافتہ اور ایف بی آر کے درمیان زیر التواء مسائل کے حل میں غیر معمولی تاخیر ہوئی۔

کمیٹی کا ماننا ہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ موجودہ ٹیکنالوجی حل نامکمل نفاذ کی وجہ سے مکمل نتائج حاصل نہیں کرسکا، اس مرحلے پر معاہدے کے خاتمے سے قانونی چارہ جوئی شروع ہوگی اور ٹی ٹی ایس پر عمل درآمد میں طویل تاخیر ہوگی، جس کے نتیجے میں محصولات میں کمی اور چوری ہوگی، خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ ایف بی آر نے معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں نظام کو سنبھالنے کیلئے کوئی ان ہاؤس صلاحیت اور فال بیک منصوبہ تیار نہیں کیا ۔

ایف بی آر نے مختلف فورمز پر ٹی ٹی ایس کی کامیابی اور پیداواری اعدادوشمار میں مجموعی شفافیت لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جس سے پیداوار کی ڈیجیٹل نگرانی کو آسان بنایا گیا اور پیداوار کو دبانے میں کمی آئی ہے جس سے چوری کم سے کم ہوتی ہے۔

تاہم اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ ریونیو حکام موجودہ شعبوں میں مکمل رول آؤٹ کو یقینی بنائیں، اسے معیشت کے دیگر شعبوں تک وسعت دیں اور ٹی ٹی ایس کے حقیقی فوائد سے فائدہ اٹھانے اور طویل مدت میں ٹیکس آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے نفاذ کے طریقوں کو بہتر بنائیں۔

Comments

Comments are closed.