وزارت نجکاری نے کہا کہ اسے اظہار دلچسپی جمع کرنے کا وقت جمعہ کی شام 4 بجے ختم ہونے کے بعد آٹھ اداروں سے کوالیفیکشن اسٹیٹمنٹ موصول ہوا ہے۔

نجکاری کمیشن نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ اسے (1) فلائی جناح، (2) ایئر بلیو لمیٹڈ، (3) عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، (4) سردار اشرف ڈی بلوچ ۔ شنسی کمپنی لمیٹڈ (چین)، (5) جیریز انٹرنیشنل (پرائیوٹ) لمیٹڈ، (6) وائی.بی ہولڈنگز (پرائیوٹ) لمیٹڈ کی سراہی میں کنسورشیم، (7) پاک ایتھانول کی سربراہی میں کنسورشیم اور (8) بلیو ورلڈ سٹی کی سربراہی میں کنسورشیم سے کوالیفکیشن اسٹیٹمنٹ موصول ہوا ہے۔

نجکاری کمیشن اب پی سی آرڈیننس 2000 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد و ضوابط کے تحت آر ایس او کیو ایس میں طے شدہ معیار کے مطابق اہلیت کا عمل انجام دے گا۔

نجکاری کمیشن کے مطابق پہلے سے اہل کمپنیوں کو بولی کے عمل کے اگلے مرحلے کے لیے مدعو کیا جائے گا۔

اس سے قبل ان غیر مصدقہ اطلاعات کے درمیان کہ مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں نے پی آئی اے کی نجکاری میں ابتدائی دلچسپی ظاہر کی ہے وفاقی وزیر برائے نجکاری عبدالعلیم خان نے اظہار دلچسپی (ای او آئی) جمع کرانے کی آخری تاریخ دو ہفتوں (3 مئی سے 17 مئی) تک بڑھا دی تھی۔

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا تھا کہ تین مقامی ایئر لائنز بھی ممکنہ پارٹیز میں شامل ہیں اور بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ ایک کنسورشیم بنانا چاہتی ہیں۔

Comments

Comments are closed.