مارکٹس

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 15 ملین ڈالر کا اضافہ

٭مرکزی بینک نے تازہ اعداد و شمار جاری کردیے۔ ذخائر بڑھنے کی وجہ نہیں بتائی
شائع May 16, 2024

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں ہفتہ وار بنیادوں پر 15 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے اور یہ ذخائر 10 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 9.13ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 10 مئی تک ملک میں کل مائع غیر ملکی ذخائر 14.62 ارب ڈالر رہے۔ کمرشل بینکوں کے پاس موجود ٹھوس غیر ملکی ذخائر 5.49 بلین ڈالر رہے۔

مرکزی بینک نے ذخائر میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق 10 مئی 2024 کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ذخائر 15 ملین امریکی ڈالر بڑھ کر 9,135.5 ملین امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے مرکزی بینک کے ذخائر میں 1.114 بلین ڈالر کا نمایاں اضافہ ہوا جو تقریباً دو سال کے بعد 9 بلین ڈالر تک پہنچ گئے تھے۔

ڈالر کے ذخائر میں اضافہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 3 ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی 1.1 بلین ارب ڈالر کی آخری قسط ملنے کی تناظر میں ہے۔

Comments

200 حروف