اسرائیلی وزیر دفاع نے کہاہے کہ غزہ جنوبی شہر رفح میں زمینی آپریشن کلیئے جلد مزید فوجیں بھیجیں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی مہم سے حماس ختم ہورہی ہے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یووگیلنٹ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یہ آپریشن جاری رہے گا کیوں کہ علاقے میں اضافی فورسز داخل ہوں گی، ہمارے فوجیوں نے علاقے میں کئی سرنگوں کو تباہ کر دیا ہے اور مزید سرنگوں کو جلد ہی تباہ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج کا آپریشن تیز ہوگا، حماس ایسی تنظیم نہیں جو دوبارہ منظم ہوسکے، اس کے پاس ریزرو فوج ہے اور نہ ہی سپلائی کا ذخیرہ ہے، حماس کے پاس علاج معالجے کی صلاحیت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا نتیجہ یہ ہے کہ ہم حماس کو ختم کررہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.