مارکٹس

خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

سرمایہ کاروں کو امریکی افراط زر کے اعداد و شمار کا انتظار ہے، اوپیک رپورٹ
شائع May 14, 2024

خام تیل کی قیمتوں میں منگل کو کمی ریکارڈ کی گئی ، رواں ہفتے سرمایہ کاروں کی نظریں اعداد وشمار پر مرکوز ہیں، جن میں آنے والے امریکی افراط زر کے اشارے اور اس ہفتے پٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم کی ماہانہ رپورٹ بھی شامل ہے۔

برینٹ کروڈ 18 سینٹ کم ہوکر 83.18 ڈالر فی بیرل پر آ گیا جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 18 سینٹ کی کمی کے ساتھ 78.94 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

دنیا کے دو سب سے بڑے تیل صارفین امریکہ اور چین میں طلب میں بہتری کے اشارے کی وجہ سے بینچ مارک معاہدوں میں پیر کو اضافہ ہوا۔

آئی جی کے مارکیٹ اسٹریٹجسٹ یپ جون رونگ نے کہا کہ تیل کی قیمتیں زیادہ تھیں لیکن گزشتہ ہفتے وسیع ہولڈنگ پیٹرن میں رہیں، آنے والے امریکی افراط زر کے اعداد و شمار کے پیش نظر کچھ تحفظات برقرار ہیں۔

سرمایہ کار بدھ کو امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس کے اعداد و شمار پر نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ اس بات کا اشارہ مل سکے کہ فیڈرل ریزرو شرح سود میں کمی پر کب غور کرے گا۔

یپ نے کہا کہ آگے، اوپیک کی ماہانہ تیل کی رپورٹ عالمی تیل کی طلب کے بارے میں تازہ ترین معلومات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

اوپیک کی تیل مارکیٹ کی تازہ ماہانہ رپورٹ منگل کے آخر میں آنے والی ہے۔ دریں اثنا، مارکیٹ مغربی کینیڈا میں جنگلات کی آگ پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے جو ملک کی تیل کی فراہمی میں خلل ڈال سکتی ہے۔

پیر کو فائر فائٹرز برٹش کولمبیا میں ایک اور البرٹا میں تیل کی صنعت کے مرکز کے قریب آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے تھے۔

کسی نقصان اطلاع نہیں ملی تھی لیکن انرجی بروکریج اسٹون ایکس کے تجزیہ کار ایلکس ہوڈز کا کہنا ہے کہ کینیڈا کی 3.3 ملین بیرل یومیہ پیداواری صلاحیت متاثر ہونے کا بہت زیادہ امکان ہے۔

Comments

Comments are closed.