بھارت کی جانب سے ایران کے ساتھ پیر کو ایک معاہدے پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے جس کے تحت جنوب مشرقی ایرانی بندرگاہ چابہار کا انتظام اگلے 10 سالوں کے لیے سنبھالا جا سکتا ہے۔

اکنامک ٹائمز کی ایک رپورٹ میں نامعلوم ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بھارت کے جہاز رانی کے وزیر سربانند سونووال معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے ایران جائیں گے۔

اس حوالے سے ہندوستانی حکومت نے فوری طور پر تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

بھارت ایران کے جنوب مشرقی ساحل پر واقع چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کو ایران، افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک تک سامان پہنچانے کے راستے کے طور پر ترقی دے رہا ہے۔

تاہم ایران پر امریکی پابندیوں نے بندرگاہ کی ترقی کو سست کر دیا ہے۔

Comments

Comments are closed.