بھارتی کرکٹ بورڈ جون میں ٹی20 ورلڈکپ کے بعد ٹیم کیلئے نیا ہیڈ کوچ تلاش کرے گا تاہم موجودہ ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کو دوبارہ درخواست دینے کی سہولت دی گئی ہے۔

ڈریوڈ نومبر 2021 میں انڈین مینز ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے، ان کے دو سالہ معاہدے کی مدت گزشتہ نومبر میں ون ڈے ورلڈکپ کے بد ختم ہوگئی تھی۔ فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کاسامنا کرنا پڑا۔ تاہم اب اس مدت میں مختصر وقت کیلئے توسیع کی گئی تھی۔

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ نے ممبئی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ہم اگلے چند دنوں میں درخواستیں طلب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ راہول ڈریوڈ کی مدت جون میں ختم ہو رہی ہے۔ اگر وہ اپنی خواہش کے مطابق دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں۔

جے شاہ نے کہا کہ اگلے کوچ کو 2027 میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے کنٹریکٹ کی پیشکش کی جائے گی۔ انہوں نے تینوں فارمیٹس کے لیے مختلف کوچز کی خدمات حاصل کرنے سے انکار کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ نے کہا کہ ہم تین سال کے طویل عرصے کیلئے کوچ کی تلاش ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ میں مختلف فارمیٹس کے لیے مختلف کوچز کی کوئی مثال موجود نہیں،تاہم ہمارے پاس تمام فارمیٹ کے متعدد کھلاڑی ہیں اور یہ کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی (سی اے سی) کا فیصلہ ہوگا۔ اور وہ جو بھی فیصلہ کریں گے مجھے اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔

بھارت نے 2013 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے کوئی آئی سی سی ٹائٹل نہیں جیتا ہے تاہم بھارتی ٹیم یہ جمود توڑنے کیلئے امریکہ میں آئندہ ماہ یعنی 2 جون سے شروع ہونے والا ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کی کوشش کرے گی۔

روہت شرما کی قیادت میں ٹیم 5 جون کو آئرلینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گی جس کے بعد 9 جون کو نیویارک میں روایتی حریف پاکستان کے ساتھ بڑا ٹاکرا ہوگا۔

Comments

200 حروف