پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمعرات کے کاروباری روز اتار چڑھاؤ کا رحجان غالب رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس معمولی اضافے پر بند ہوا۔

کاروبارکے اختتام پر انڈیکس 56.24 پوائنٹس یا 0.08 فیصد اضافے کے ساتھ 72,658.05 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

بروکریج ہاؤس کیپٹل اسٹیک نے کہا کہ ہموار سطح پر بند ہونے سے پہلے انڈیکس اتار چڑھاؤ کا شکار رہا جبکہ پچھلے سیشن کے برعکس حجم میں بھی کمی دیکھنے کو ملی۔

بدھ کے روز اسٹاک مارکیٹ پر مندی کا رجحان غالب رہا تھا کیونکہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 160 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم حجم پر ورلڈ ٹیلی کام کا غلبہ رہا۔

جمعرات کو آل شیئر انڈیکس کا حجم ایک سیشن پہلے 970.32 ملین سے کم ہو کر 674.98 ملین ہو گیا۔

ایک اور بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز نے کہا کہ جمعرات کا سیشن اتار چڑھاؤ کا تال میل تھا جس میں انڈیکس انٹرا ڈے کی بلند ترین سطح 287.98 پوائنٹس (0.40 فیصد تک) اور انٹرا ڈے کی کم ترین سطح 276.46 پوائنٹس (0.38 فیصد کی کمی) پر پہنچا۔

ٹی آر جی، ایس آر وی آئی، ڈی جے کے سی، اور سرل کی شراکت سے انڈیکس کی رفتار میں تیزی آئی اور مجموعی طور پر 115 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اس کے برعکس، اینگرو، ایف ایف سی، ای ایف ای آر ٹی، بی اے ایچ ایل، ایچ یو بی سی کے سبب انڈیکس میں 170 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

بروکریج ہاؤس کے مطابق ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی خاص طور پر دیکھی گئی، ہم نیٹ ورک لمیٹڈ (+11 فیصد)، آکٹوپس (+7.50 فیصد)، ٹی آر جی (+6.66 فیصد) اور اے وی این نے (+3.98 فیصد) کے ساتھ گزشتہ روز کی قدروں سے زیادہ پر کاروبار کا اختتام کیا۔

جمعرات کو ایک اہم پیشرفت میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، جو ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹر ہے، نے کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ قرض کے بدلے پبلک سیکٹر توانائی کمپنیوں میں حصص حاصل کرنے اور قومی ایئر لائن جیسی فرموں کے بڑھتے ہوئے قرض کو پورا کرنے کے منصوبے پر بات کر رہی ہے۔

نیز عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل)، جو پاکستان کے معروف کاروباری گروپوں میں سے ایک ہے، نے واضح کیا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) میں اکثریتی حصص کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی کے ساتھ ساتھ ایس او کیو جمع کرانے کا مطلب قطعی طور پر یہ نہیں ہے کہ وہ بولی لگانے والے بن گئے ہیں۔

حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 23.51 ارب روپے سے بڑھ کر 24.05 ارب روپے ہوگئی۔

ورلڈ کال ٹیلی کام 175.15 ملین شیئرز کے ساتھ والیم لیڈر رہی، اس کے بعد پاک الیکٹرون 40.24 ملین شیئرز کے ساتھ دوسرے اور کے الیکٹرک 31.25 ملین شیئرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔

جمعرات کو 376 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 218 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 126 میں کمی جبکہ 32 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

Comments

200 حروف