عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2,312 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے اور دس گرام 2 لاکھ 5 ہزار 75 روپے پر مستحکم رہا۔

یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی تھی ۔

دریں اثناء چاندی کی فی تولہ قیمت 2620 روپے پر مستحکم رہی۔

یاد رہے کہ اپریل میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 52 ہزار 200 روپے کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا تھا۔

Comments

200 حروف