سری لنکا نے بھارت کی اڈانی گرین انرجی لمیٹڈ کے ساتھ کمپنی کے تیار کردہ 2 ونڈ پاور اسٹیشنوں کے لئے 20 سالہ بجلی کی خریداری کا معاہدہ کرلیا ۔
یہ بات منگل کو کابینہ کی جانب سے ایک بیان میں کہی گئی۔
ارب پتی گوتم اڈانی کی قیادت میں اڈانی گروپ کے قابل تجدید توانائی یونٹ اڈانی گرین انرجی نے گزشتہ سال فروری میں سری لنکا کے شمالی صوبے میں واقع منار شہر اور پونیرین گاؤں میں 484 میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹس کی ترقی کے لئے 442 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی منظوری حاصل کی تھی۔
حکومت نے کہا کہ معاہدے کے مطابق کمپنی کو 8.26 سینٹ فی کلو واٹ گھنٹہ (کلو واٹ) ادا کیا جائے گا۔
اڈانی گروپ کولمبو میں سری لنکا کی سب سے بڑی بندرگاہ پر 700 ملین ڈالر کے ٹرمینل پروجیکٹ کی تعمیر میں بھی شامل ہے۔
نقدی کی کمی کا شکار جنوبی ایشیائی جزیرہ نما ملک، جو 2022 میں معاشی بحران کے دوران بجلی کی شدید بندش اور ایندھن کی قلت کا شکار تھا، درآمدشدہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے بچنے کے لئے قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Comments
Comments are closed.