پاکستان

محصولات کی وصولی ، وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ہرممکن کوشش کی ہدایت

  • ریونیو کی وصولی کے لیے تمام زیر التوا مقدمات کو آگے بڑھانے کے لیے جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ
شائع May 4, 2024

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کے ساتھ ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری کے بعد عدالتوں میں پھنسے 2.7 ٹریلین روپے کے ریونیو کی وصولی کے لیے حکمت عملی طے کی۔

وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر اور بورڈ ممبران سے ریونیو وصولی کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ کو رواں مالی سال 2023-24 کے لیے ایف بی آر کی ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ چیئرمین نے ایف بی آر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اس کی ڈیجیٹلائزیشن کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بھی بتایا۔

وزیر خزانہ نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کے تناسب کو بڑھانے اور محصولات کی وصولی کو زیادہ سے زیادہ کرنے کے لیے حکمت عملی وضع کرنے پر زور دیا ۔ محمدد اورنگزیب نے رواں سال کے محصولات کی وصولی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے پر زور دیا۔

ملاقات میں زیر التوا مقدمات سمیت دیگر مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔ پھنسے ہوئے ریونیو کی جلد از جلد وصولی کے لیے تمام زیر التوا قانونی مقدمات کو فعال طور پر آگے بڑھانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بل ٹیکس ٹربیونلز میں اصلاحات کے بارے میں ہے کیونکہ ملک بھر میں کمشنر ان لینڈ ریونیو (اپیل) کی سطح پر ٹیکس سے متعلق تقریباً 27ہزار ارب روپے کے مقدمات زیر التوا ہیں۔

مقدمات کو نمٹانے کا کوئی مقررہ وقت نہیں تھا۔ قانون میں ترامیم کے ذریعے 20 ملین روپے تک کے واجبات کی اپیل کمشنر کی سطح پر کی جائے گی اور 20 ملین روپے سے زائد کے مقدمات کی اپیل ان لینڈ ریونیو ٹربیونلز کے سامنے کی جا سکے گی اور ان دونوں کی اپیلیں ریفرنس کی صورت میں ہائی کورٹس میں جائیں گی۔ .

ترمیم سے قبل ہائی کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جاتا تھا لیکن اب اس میں ترمیم کردی گئی ہے۔

ٹربیونل کے حکم نامے کے ساتھ، ریکوری کا عمل ہائی کورٹ میں 90 دن کے ریفرنس سے شروع ہوتا تھا، جو کافی بوجھل تھا اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) فوری طور پر اکاؤنٹ سے رقم نکال رہا تھا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس ترمیم کے ساتھ اب اس کی مدت 30 دن ہوگی ، 30 دن گزرنے تک کوئی وصولی نہیں ہوگی ۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

200 حروف