چین نے منگل کو کہا کہ فلسطینی گروپس حماس اور الفتح نے حال ہی میں بیجنگ میں ملاقات کے دوران فلسطینی مفاہمت کو فروغ دینے کیلئے تفصیلی بات چیت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا، فلسطین کی قومی آزادی کی تحریک اور اسلامی مزاحمتی تحریک کے نمائندے حال ہی میں بیجنگ آئے تھے۔

دونوں فریقوں نے بات چیت اور مشاورت کے ذریعے مفاہمت کے حصول کی خواہش کا اظہار کیا، بہت سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مثبت پیش رفت بھی ہوئی ہے،تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ فریقین کی ملاقات کب ہوئی تھی۔

حماس نے فتح کے ساتھ زبردست لڑائی کے بعد 2007 میں غزہ کی پٹی کا کنٹرول حاصل کیا تھا، فتح نے فلسطینی اتھارٹی کے ذریعے اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں جزوی انتظامی کنٹرول برقرار رکھا ہوا ہے۔

چین تاریخی طور پر فلسطینی کاز کا ہمدرد رہا ہے اور اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دو ریاستی حل کا حامی رہا ہے۔

اے ایف پی کے مطابق، بیجنگ گزشتہ سال اکتوبر میں موجودہ اسرائیل-حماس جنگ کے آغاز کے بعد سے فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کر رہا ہے.

Comments

200 حروف