انٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکے مقابلے روپے کی قدر میں 0.07 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کے مطابق صبح 10:20 بجے روپے کے مقابلے میں ڈالر 20 پیسے کی کمی سے 278.20 پرآگیا۔
یاد رہے کہ پیر کو روپیہ ایک کی کمی سے 278.40 روپے پر بند ہوا تھا ۔
ایک اہم پیشرفت کے طور پربین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پیر کو پاکستان کے معاشی اصلاحات کے پروگرام کا اپنا حتمی جائزہ مکمل کیا جس میں 3 بلین ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی مدد سے 1.1 بلین ڈالر کی فوری قسط کی منظوری دیدی ۔
یہ فیصلہ گزشتہ ماہ ایس بی اے کے دوسرے اور آخری جائزے پر پاکستانی حکام کے آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح کے معاہدے پر پہنچنے کے بعد سامنے آیا ہے۔
مزید برآں اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے مسلسل ساتویں بار شرح سود کو 22 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا۔
کمیٹی نے نوٹ کیا کہ معاشی استحکام کے اقدامات معتدل معاشی بحالی کے درمیان افراط زر اور بیرونی پوزیشن دونوں میں خاطر خواہ بہتری میں حصہ ڈال رہے ہیں۔
بین الاقوامی سطح پر چینی یوآن منگل کو ڈالر کے مقابلے میں پیچھے ہٹ گیا ، جو ایک دن پہلے ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا کیونکہ تاجررواں ہفتے لیبر ڈے کی طویل تعطیل اور فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی میٹنگ سے پہلے شرط لگانے سے گریزاں تھے۔
Comments
Comments are closed.