پاکستان
پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور کررہے ہیں، وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی...
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان میں ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے پر غور کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر خزانہ اورنگزیب نے پاکستان کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی جاری کرنے کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔
وزیر اورنگزیب نے پاکستان میں غریب خواتین کو فراہم کی جانے والی حکومتی امداد پر بھی روشنی ڈالی۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے عام شکایات کو بھی تسلیم کیا جہاں خواتین کو اکثر خاندان کے مردوں کے ہاتھوں نقدی چھین لینے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور انہیں مالی طور پر بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل والیٹ کے حل کی تجویز دی۔
Comments
Comments are closed.