اسٹیئرنگ کمیٹی نے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنگ فرم میک کینسی اینڈ کمپنی کی جانب سے ایف بی آر کو ڈیجیٹلائز کرنے کی تجویز کی منظوری دیدی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر، سی ای او کار انداز وقاص الحسن، بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کنٹری لیڈ سید علی محمود اور ایف بی آر کے نمائندوں سمیت اہم اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔
کمیٹی نے ایف بی آر کے آپریشنز کی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ملک بھر میں ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اور شفافیت کو مزید بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
وزیر خزانہ نے پاکستان کو جدید ٹیکسیشن فریم ورک کی طرف لے جانے کے لیے نجی شعبے اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن نہ صرف ٹیکس کی وصولی اور انتظامیہ کو بہتر بنانے بلکہ پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے بھی اہم ہے۔
اجلاس کے دوران کمیٹی نے ڈیجیٹلائزیشن پراجیکٹ کے لیے عالمی شہرت یافتہ کنسلٹنگ فرم میک کینسی اینڈ کمپنی کی طرف سے پیش کی گئی اعلیٰ تجویز کی منظوری دی۔
ڈائریکٹر ڈی ایف ایس کار انداز شرجیل مرتضیٰ نے کمیٹی کو خریداری کے عمل پر بریفنگ دی جس میں ایف بی آر کے سینئر حکام اور کار انداز پاکستان کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل ایک منظور شدہ کمیٹی کے ذریعے جامع تکنیکی جائزہ شامل تھا۔
میک کینسی اینڈ کمپنی تکنیکی اور مالیاتی پہلوؤں کی مکمل جانچ کے بعد بولی لگانے والوں میں سے پہلے نمبر کے طور پر یعنی سب سے اوپر آئی ۔ میک کینسی اینڈ کمپنی کی طرف سے گفت و شنید کی مکمل اور حتمی تجویز کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی جس کے نتیجے میں میک کینسی اینڈ کمپنی سے معاہدہ کرنے اور اس کوشامل کرنے اور اس منصوبے کو شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔
وزیر خزانہ نے اس اہم قومی منصوبے کے لیے اعلیٰ معیار کی مشاورتی خدمات کے انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے پروکیورمنٹ کمیٹی کی تعریف کی اور ڈیجیٹلائزیشن پر موجودہ علم سے فائدہ اٹھانے اور ابتدائی کامیابیوں کو ترجیح دینے کے لیے نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔
اجلاس ملک میں ڈیجیٹل طور پر بااختیار ٹیکس ایکو سسٹم کے لیے ایف بی آر اور نجی شعبے کے درمیان تعاون کے ذریعے آپریشنز کو ڈیجیٹلائز کرنے کے عمل کے آغاز کے لیے اگلے اقدامات پر معاہدے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments
Comments are closed.