مارکٹس

ڈالرکے کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کاروبار کے...
شائع April 26, 2024

انٹربینک مارکیٹ میں جمعے کے کاروباری روز ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

کاروبار کے اختتام پر پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 9 پیسے بڑھی جس کے بعد ڈالر 278.39 پیسے پر آگیا۔

جمعرات کو روپے کی قدر میں 8 پیسے کمی واقع ہوئی تھی اور ڈالر 278.48 روپے پر بند ہوا تھا۔

اہم پیشرفت کے طور پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم مارچ 2024 کے آخر تک بڑھ کر 7.66 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق مارچ 2024 میں پاکستان کو آر ڈی اے کے تحت 182 ملین ڈالر موصول ہوئے جو فروری 2024 میں آنے والے 141 ملین ڈالر کے مقابلے میں 29 فیصد اضافہ ہے۔

عالمی سطح پر ڈالر کے مقابلے میں ین 3 دہائیوں کی کمزورترین سطح پر پہنچ گیا ہے ۔ بینک آف جاپان کی جانب سے شرح سود میں مداخلت پر تاجر شدید تشویش کا شکار ہیں ۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ٹوکیو میں حکام کب اور کس حد تک مداخلت کر سکتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.