پاکستان

پاک-امریکا سرمایہ کاری فریم ورک کا اجلاس

پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) کے تحت اجلاس منعقد ہوا جس میں...
شائع April 26, 2024

پاکستان اور امریکی حکام کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے فریم ورک ایگریمنٹ (ٹیفا) کے تحت اجلاس منعقد ہوا جس میں دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے کئی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

امریکی مشن کے قائم مقام ترجمان تھامس منٹگمری نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ریگولیٹری سرگرمیوں ، ڈیجیٹل تجارت ، انٹلیکچوئل پراپرٹی کے تحفظ ، خواتین کی معاشی خودمختاری ، مزدوری ، ٹیکسٹائل ، سرمایہ کاری ، زراعت اور یو ایس بائیو ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ حکام نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے لیے کئی شعبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان تھامس منٹگمری کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے حالیہ دورہ امریکا میں ٹیفا اجلاسوں کے دوران دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور باہمی عوامی خوشحالی کے حوالے سے پیشرفت ہوئی ہے۔

امریکا پاکستان کیلئے سب بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ ہے جس میں مزید ترقی کے امکانات ہیں ۔ منٹگمری نے کہا کہ 2023 میں امریکا نے 5 ارب ڈالر کی پاکستانی اشیا درآمد کیں جب کہ مجموعی طور پر امریکا اور پاکستان کی اشیا کی تجارت 7 ارب ڈالر ہے جس میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا گزشتہ 20 سال سے پاکستان میں ایک سرکردہ سرمایہ کار رہا ہے اور اس وقت 80 سے زائد امریکی کمپنیاں پاکستان میں کام کر رہی ہیں، جو پاکستانی مارکیٹ میں اعلیٰ معیار کی اشیا فراہم کرتی ہیں اور لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کر رہی ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024

Comments

Comments are closed.