چیف انجینئر کو اسلام آباد ویسٹ گرڈ کے ٹینڈر پر بات کرنے سے روک دیا گیا
نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے اپنے چیف انجینئر ( ڈی ٹی ایل پی) کو 765/500/220/132 Kv اسلام آباد ویسٹ گرڈ سٹیشن کے ڈیزائن، سپلائی، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کے لیے Dasu-ISW کے ٹینڈر پر بات کرنے سے روک دیا ہے۔
چیف انجینئر (ڈی ٹی ایل پی) کو لکھے گئے خط میں، این ٹی ڈی سی کے ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر محمد مصطفیٰ نے M/s NWEPDI-TBEA اور ورلڈ بینک کی 24 اپریل 2024 کی ای میلز کا حوالہ دیااور اس بات پر بڑی تشویش کا اظہار کیا کہ چیف انجینئر نے ان نکات/معاملات پر دوبارہ بات کی کوشش کی جواین ٹی ڈی سی بورڈ کے ذریعہ طے شدہ تھے جیسا کہ کمپنی سیکرٹری این ٹی ڈی سی کے نوٹیفکیشن سے ظاہر ہوتا ہے۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کے مطابق، عالمی بینک نے اپنی ای میل میں، ”چیف انجینئر (ڈی ٹی ایل پی) کے دفتر اور بولی دہندہ M/s NWEPDI-TBEA (JV) کے درمیان اس پریشان کن تبادلہ/خط و کتابت“ پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے سی ای کو مشورہ دیا کہ وہ بولی دہندہ کے ساتھ 765/500/220/132 Kv اسلام آباد ویسٹ گرڈ اسٹیشن کے ڈیزائن، سپلائی، انسٹالیشن، ٹیسٹنگ اور کمیشننگ کے لیے Dasu-ISW کے ٹینڈر کے معاملے پر این ٹی ڈی سی ہیڈ آفس کی رضامندی کے بغیر بولی کی حفاظتی رقم سمیت کسی بھی امور پر مزید خط و کتابت اور کسی بھی یکطرفہ اقدام سے گریز کریں۔ چیف انجینئر کو مشورہ دیا گیا ہے کہ اگر ان کی خط و کتابت سے ٹینڈر کنٹریکٹ دینے پر کوئی منفی اثر پڑتا ہے تو اس کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔
ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر نے سی ای کو یہ بھی مشورہ دیا کہ ٹھیکہ دینے کے بارے میں، جمعرات (آج) کو M/s NWEPDI-TBEA (JV) کے ساتھ DMD (AD&M) کے دفتر میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک میٹنگ بلائی ہے۔ باخبر ذرائع نے بتایا کہ پاور ڈویژن این ٹی ڈی سی کے حکام کے ٹینڈر ایوارڈ کرنے کے اختیارات کا جائزہ لینے پر غور کر رہا ہے۔
کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2024
Comments
Comments are closed.