پاکستانی روپے کی قدر میں منگل کو معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، منگل کو انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.02 فیصد کمی ہوئی۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے مطابق منگل کو کاروبار کے اختتام پر روپے کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوئی جبکہ امریکی ڈالر 278.38 پر رہا۔
اس سے قبل پیر کے کاروباری روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2 پیسے یا پھر 0.01 فیصد کمی واقع ہوئی تھی۔
ایک اہم پیشرفت کے طور پر، پیر کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)کے جاری کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مارچ 2024 میں 619 ملین ڈالر کا سرپلس ہوا ہے، جو کہ پچھلے مہینے میں 98 ملین ڈالر کے نظرثانی شدہ سرپلس کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
مزید برآں، رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 10 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔
اسٹیٹ بینک نے پیر کو اطلاع دی کہ مالی سال 24 میں جولائی تا مارچ کے دوران ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1.1 بلین ڈالر رہی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 1.216 بلین ڈالر کے مقابلے میں 118 ملین ڈالر کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔
Comments
Comments are closed.