اسٹاک مارکیٹ کی شیئر کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کرنا اتنا مشکل نہیں ہے۔ اگر آپ بڑے کھلاڑی ہیں تو یہ کافی آسان کام ہے۔ اس سے اس عمل کی مخالفت کرنے والوں کی بات میں وزن بڑھتا ہے کہ جو کہتے ہیں کہ گیم میں دھاندلی ہوئی ہے اور جس کا مقصد صرف چند لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

تاہم کچھ لوگوں کے لیے مارکیٹ کے اصول اہم ہیں اور اسی وجہ وہ ایک سے زیادہ اسکرینوں سے جڑے رہتے ہیں، خبروں کے متعدد ذرائع کو براؤز کرتے ہیں، اور کیا خریدنا اور بیچنا ہے اس بارے میں فیصلےتک پہنچنے کے لیے بہت سارے ڈیٹا کو چھانتے ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ کو سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھتے ہیں کیونکہ یہ بچت کا ایک طریقہ ہے۔

لیکن گزشتہ چند ہفتوں کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہیرا پھیری اور پردے کے پیچھے ہونے والے دیگر واقعات کے حوالے سے پنڈورا باکس دوبارہ کھل گیا ہے اور یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے۔ اس بار یہ اس وقت ہوا جب کے ایس ای 100 ہر سیشن میں ریکارڈ بلندی پر پہنچ رہا ہے، اور پیر کو 71,433.46 پر بند ہوا۔ 22 اپریل 2024 تک اس کی بلند ترین سطح تھی۔

ریکارڈ بلندی کے دوران تفتیش

حالیہ واقعہ میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا ایک مجرمانہ شکایت درج کرانا شامل ہے جسے اس نے تین ماہ کی مدت - 01 اکتوبر 2021 سے 31 دسمبر 2021 کے دوران مشتبہ تجارتی سرگرمی کہا ہے -جس میں ایک کلائنٹ کو زیادہ تعداد میں شیئر فروخت کئے گئے - جس کا اس نے ملزم نمبر 1 عبدالباسط بتایا - جو اسٹیٹ لائف سے منسلک ہے، جو ویب سائٹ پر فخر کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے سرکاری ادارے کے طور پر درج ہے۔

ملزم نمبر دو، عبدالوحید شیخ، اسٹیٹ لائف کی جانب سے بروکرز کے ساتھ آرڈر دینے کے مجاز شخص کے طور پر درج ہے۔

اس ماہ کے شروع میں کراچی کی خصوصی عدالت (بینکوں میں جرائم) میں دائر کی گئی اپنی شکایت میں، ایس ای سی پی نے کہا کہ تجارتی اعداد و شمار کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس تین ماہ کی مدت کے دوران باسط کی جانب سے مختلف اسکرپس(شیئر) میں تقریباً 95 فیصد سے 100 فیصد تک تجارت کی گئی۔ جو اسٹیٹ لائف کے ساتھ منسلک ہے۔

ایس ای سی پی نے اپنی شکایت میں کہا، “ملزم نمبر 1 کا جائزہ لینے کے دورانیہ کا ٹریڈنگ پیٹرن اس کے پچھلے پیٹرن سے بالکل مختلف تھا کیونکہ وہ ایک دن کا تاجر بن کر کام کرتا تھا اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی پوزیشن تبدیل کرتا تھا، ایس ای سی پی کی شکایت کی ایک کاپی بزنس ریکارڈر کے پاس موجود ہے۔

اس مدت کے دوران، اس نے 8.139 ملین روپے سے زیادہ کا فائدہ حاصل کیا۔ مزید یہ بھی بتایا گیا کہ مذکورہ منافع کا تقریباً سارا حصہ ان تجارتوں سے حاصل کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ لائف کاؤنٹر پارٹی تھی۔

اگرچہ 8.1 ملین روپے کا فائدہ بہت زیادہ نہیں لگ رہا، لیکن یہ اس لیے اہم ہو جاتا ہے کیونکہ کے ایس ای 100 مارکیٹ کی کارکردگی کا ایک معیار ہے اور اس تین ماہ کی مدت میں بینچ مارک 44 سے45 ہزار کی حد میں رہا۔

ایک تجزیہ کار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیونکہ وہ اپنا نام معاملے کے ساتھ منسلک نہیں کرنا چاہتے تھے، کہا کہ یہ رقم بہت اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک اوسط سرمایہ کار نے اس مدت میں اپنی رقم بڑھتے نہیں دیکھی ہوگی۔ اس کے باوجود، یہاں ہمارے پاس تین مہینوں میں ایک دن کا تاجر 80 لاکھ روپے کما رہا ہے۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ شکایت کنندہ ریگولیٹر کے جوائنٹ ڈائریکٹر کاشف علی نے تحقیقات کا آغاز کیا اور پھر یکم جنوری 2021 سے 31 دسمبر 2021 تک کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

اس نے نوٹ کیا کہ اسٹیٹ لائف نے 2021 کی آخری سہ ماہی کے دوران اپنی خریداری کے تقریباً تمام ٹرانزیکشنز کیے، اسی عرصے میں جب ملزم نمبر ایک مشکوک تجارتی سرگرمیاں کر رہا تھا۔

اس مدت کے دوران، اسٹیٹ لائف نے سات درج کمپنیوں کے 12.108 ملین شیئرز 3,987.289 ملین روپے میں خریدے۔ جن میں انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (”INDU“) ،ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ (”MTL“)، ایم سی بی بینک لمیٹڈ (”MCB“)، تھل لمیٹڈ (”THALL“)، انٹرنیشنل انڈسٹریز لمیٹڈ (”INIL“)، بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ (”BWCL“) اور بینک الفلاح لمیٹڈ (”BAFL“ “) شامل ہیں۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کی کل خرید کا 99 فیصد پہلے 6 اسکرپس میں تھا، جب کہ ملزم نمبر ایک کی 80 فیصد سے زیادہ ٹریڈنگ (اور زیادہ تر فائدہ) بھی انہی 6 اسکرپس میں تھا۔

“یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ اسٹیٹ لائف نے جائزہ مدت کے دوران اپنی کل تجارتی قیمت کا 47.32 فیصد صرف ملزم نمبر ایک سے خریدا جبکہ باقی 52.68فیصد 861 سرمایہ کاروں سے خریدا گیا۔ ان حقائق کو محض اتفاق نہیں سمجھا جا سکتا۔

شکایت میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یکم جنوری 2021 سے 31 مارچ 2022 کے درمیانی عرصے کے دوران – جو کہ نظرثانی کی مدت سے زیادہ ہے – ملزم نمبر ایک کو 7.8 ملین روپے کا خالص فائدہ ہوا جبکہ چھ اسکرپس میں اس کی تجارت سے اسے 7.892 ملین روپے کا فائدہ ہوا۔

ایس ای سی پی نے بظاہر ایک ٹریڈر کے طور پر باسط کی مہارت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، “اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی ٹریڈنگ پر 6 اسکرپس کے علاوہ خالص نقصان ہوا، کیونکہ اسے اسٹیٹ لائف کی ضرورت تھی۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ باسط ایک مخصوص مدت کے لیے شیئرز خریدتا تھا اور ہولڈ کرتا تھا، لیکن تحقیقات کے دوران وہ ”ہائپر ٹریڈنگ ایکٹیویٹی“ کے ساتھ ایک دن کا تاجرثابت ہوا ۔

ایس ای سی پی نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے ساتھ تجارت اس قدر زیادہ فیصد میں اسٹیٹ لائف کی ٹریڈ/آرڈر پلیسمنٹ کی پیشگی معلومات کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

اسٹیٹ لائف ایک بڑا کھلاڑی ہے

اسٹیٹ لائف، پاکستان کی سب سے بڑی زندگی اور صحت کا بیمہ کرنے والی کمپنی ہے۔ اس کی 2021 کی سالانہ رپورٹ نے اس کی کل آمدنی 271 ارب روپے سے زیادہ ظاہر کی ہے، اور اس کی فیلڈ فورس 31 دسمبر 2021 تک 124,000 سے کچھ کم تھی۔

اس کا سرمایہ کاری کا پورٹ فولیو تقریباً 1.3 ٹریلین روپے ظاہر کیا گیا، جو کہ 2016 (598 بلین روپے) کے مقابلے دوگنا ہے۔

ایس ای سی پی کی تحقیقات ہمیں کیا بتاتی ہیں۔

ایس ای سی پی کی شکایت اور اس کے اٹھائے گئے نکات کو اکٹھا کرنا زیادہ مشکل نہیں تھا۔ تجارتی سرگرمیوں کے دستاویزی اور منی ٹریل کی تلاش بہت آسان تھی، جس کیلئے اسٹاک ایکسچینج نے طویل سفر طے کیا ہے۔

درحقیقت، بہت سے تجزیہ کاروں اور حکام کا کہنا ہے کہ یہاں ضرورت ہے – شفافیت کی – جس کی وجہ سے اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔

تاہم، بہت سے لوگ مختلف نقطہ نظر رکھتے ہیں.

“ یہاں ایک خاص آسانی ہے جس کے ذریعے بڑے کھلاڑی اب بھی قیمتوں میں ہیرا پھیری کر سکتے ہیں،“ ایک انویسٹمنٹ کمپنی کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا جس کا 15 سال سے زیادہ کا تجربہ ہے۔

“حقیقی شفافیت کی کمی اور مارکیٹ میں ہیرا پھیری نے عام سرمایہ کار کے لیے پی ایس ایکس کی کشش کو کم کردیا ہے۔ وہ خوفزدہ ہیں اور دور ہیں۔ اسٹاک کی قیمتوں کا روایتی انداز کے خلاف جانا کوئی معمولی بات نہیں ہے۔پاکستان کی کم بچت، سرمایہ کاری اور جی ڈی پی کا تناسب عام لوگوں کی شرکت کی کمی کو نمایاں کرتا ہے۔ اس کے مقابلے میں پڑوسی آپ سے بہت آگے ہے - ہندوستان کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن اس کے جی ڈی پی سے بڑے سائز پر کھڑی ہے۔ جبکہ پاکستان کی مارکیٹ کیپٹیل کا صرف 10 فیصد ہے۔

بزنس ریکارڈر نے متعدد بار ایس ای سی پی کے نمائندوں سے رابطہ کیا، لیکن اس بارے میں کوئی جواب نہیں ملا کہ آیا یہ صرف ایک تحقیقات ہے یا وہ اس معاملے کی تفتیش کو وسیع کرنے جارہے ہیں۔

ایک اور میڈیا آؤٹ لیٹ کی اس سے قبل کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایس ای سی پی نے ایک اور ایسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او پر بھی شبہ ظاہر کیا تھا کہ وہ شیئر کی کچھ تجارت میں ملوث ہیں جو ایس ای سی پی کے ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

ایک تجزیہ کار نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے تجارتی عمل پر شکوک معاملے کی بہت چھوٹی سی جھلک ہے۔

“ مارکیٹ بعض اوقات بے ترتیبی سے برتاؤ کرتی ہے۔ جس کی وجوہات آپ کے قابو سے ہوتی ہیں۔ ان میں سے کچھ کو معلومات کے توازن سے ٹھیک جاتا ہے۔ بطور تاجر/سرمایہ کار بہتر طور پر آگاہ رہنا آپ کا کام ہے۔

ایک اور تجزیہ کار نے کہا کہ لیکن اس میں سے کچھ واقعی دوسرے فریق کی ہار کو یقینی بناتے ہیں، دونوں کی فتح کا کوئی تصور موجود نہیں ہے۔ تمام تجارتوں میں ایک فاتح رہتا ہے اور دوسرا ہار جاتا ہے۔

ایس ای سی پی، جس نے گزشتہ ہفتے ایک پریس ریلیز جاری کی تھی جس میں شکایت کی تفصیل دی گئی تھی، اس میں ملوث ادارے یا افراد کا نام نہیں لیا تھا۔

تاہم ستم ظریفی یہ ہے کہ اس صورتحال میں بھی ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ وہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے کیپٹل مارکیٹ میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Comments

200 حروف