اداریہ

توانائی کا سنگین مسئلہ

توانائی کے شعبے میں بدانتظامی اور نا معقول فیصلہ سازی صنعتی شعبے کو ناکارہ بنا رہی ہے اور معیشت کو تیزی سے تنزلی کی...
شائع April 22, 2024

توانائی کے شعبے میں بدانتظامی اور نا معقول فیصلہ سازی صنعتی شعبے کو ناکارہ بنا رہی ہے اور معیشت کو تیزی سے تنزلی کی طرف لے جارہی ہے۔ اس لیے پائیدار بنیادوں پر کسی بھی معاشی بحالی کا انحصار توانائی کے بحران کو جلد از جلد حل کرنے پر ہے۔

وزیر خزانہ نے امریکی دارالحکومت میں اپنی حالیہ بات چیت میں دعویٰ کیا کہ پاکستان کو کسی نئے نسخے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ حل سب جانتے ہیں۔ اور ہمیں صرف عمل درآمد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بلکل درست بات کی ہے۔

توانائی کے شعبے کے مسائل سب کو معلوم ہیں، تاہم، مطلوبہ تبدیلیوں کو نافذ کرنے کی خواہش اور صلاحیت ہمیشہ غائب رہی ہے۔

پالیسی واضح طور پر یہ ہونی چاہیے کہ توانائی کی ہر شہ کو میرٹ کی بنیاد پر لگایا جائے اور وہ بھی مؤثر طریقے سے۔ ایسا کرنے کے لیے گیس کی قیمتیں معقول کی جا رہی ہیں۔- گھریلو اور صنعتی صارفین میں گیس استعمال بڑھانے کیلئے ایسے علاقوں میں قیمتوں پر نظر ثانی کی گئی ہے جہاں لاگت کم ہے۔

خوش قسمتی سے، یہ جزوی طور پر درست قدم ہے. تاہم، ابھی بھی بہتری کی گنجائش ہے، اور اس کے لیےڈبلیو اے سی او جی (گیس کی اوسط قیمت) کا نفاذ ضروری ہے۔ تاہم اس سے کچھ صوبے، خاص طور پر سندھ، ناخوش ہے کیونکہ سستی گیس سپلائی ختم ہو سکتی ہے۔ ان کا موقف ہے کہ آئینی طور پر ان کا اپنے صوبوں میں پیدا ہونے والی گیس استعمال کرنے کا پہلا حق ہے۔ یہ درست ہے، اور کوئی بھی ان کے حق سے انکار نہیں کر رہا ہے۔

تاہم، ڈبلیو اے سی او جی قیمتوں کو معقول بنانے کا مطالبہ کرتا ہے۔ اس کا مقصد صوبے کے پہلے استعمال کا حق چھیننا نہیں ہے۔ دونوں آئینی دائرے میں ہیں۔ تاہم، مسئلہ یہ ہے کہ ڈبلیو اے سی او جی کا نفاذ اب بھی صارفین کی مختلف اقسام کے لیے قیمتوں کے تعین میں کراس سبسڈی کے عنصر کو درست نہیں کرے گا۔

سب سے بڑا مسئلہ پاور سیکٹر کا ہے جہاں بجلی کے قیمتوں میں لگاتار اضافے کے نتیجے میں طلب اور ریکوری کم ہوئی ہے۔

جس کے نتیجے میں ٹیرف میں مزید اضافہ ہوا ہے، کیونکہ زیادہ لاگت کی وصولی ضروری ہے جبکہ کم وصولی کا بوجھ کسی پر تو ڈالنا ہے۔ ایک حالیہ میڈیا بات چیت میں، وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ گزشتہ سال لیسکو (لاہور کی ڈسکو) نے صنعتی، سرکاری دفاتر اور گھریلو صارفین کو 835 ملین یونٹس کی اوور بلنگ کی تاکہ ریکوری کو بہتر بنایا جا سکے، یعنی چوری دوسروں کے سر ڈال دی جائے۔ یہ اوور بلنگ اضافی قیمتوں کے علاوہ کی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہو رہا ہے جبکہ صنعتیں ناکارہ ہوتی جا رہی ہیں۔ انڈسٹری کو درحقیقت دہری مشکل کا سامنا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے ساتھ، خاص طور پر ایس ایس جی سی کے صارفین کے لیے، گیس پر پلانٹس، خاص طور پر کیپٹیو، کو چلانا ناممکن ہوتا جا رہا ہے۔

یہ نقطہ نظر درست ہے کہ گیس کی قیمتوں کو منطقی بنایا جائے تاکہ صارفین گرڈ پر مبنی بجلی کی طرف منتقل ہوں، لیکن بجلی کے نرخوں میں یکے بعد دیگرے اضافے نے پیداواری لاگت کو اقتصادی طور پر ناقابل برداشت بنا دیا ہے۔ مسئلہ بجلی کے نرخوں میں کراس سبسڈی کا عنصر ہے۔

سسٹم چارجز کے استعمال (UoSC) کے تعین پر ایک پریزنٹیشن کے مطابق مالی سال 24 میں، گھریلو صارفین (400 یونٹس تک) 13.7روپے فی یونٹ کی سبسڈی وصول کر رہے ہیں جو جزوی طور پر دوسروں کو کراس سبسڈی دے کر وصول کی جا رہی ہے، اور اسی مد میں صنعتی صارفین سے 8.6 روپے فی یونٹ وصول کیے جا رہے ہیں۔ ایک ایسے ملک میں جہاں بجلی کی پیداواری لاگت پہلے ہی زیادہ ہے، سبسڈی کا بوجھ پیداواری شعبوں پر ڈالنا ان کو تباہ کرسکتا ہے۔

اس لیے صنعت کا یہ مطالبہ جائز ہے کہ کراس سبسڈی کے عنصر کو پاور ٹیرف کے اندر سے ہٹا دیا جائے اور انہوں نے براہ راست وہیلنگ کا مطالبہ کیا ہے۔ حکومت وہیلنگ بلک صارفین سے کراس سبسڈی اور آپریٹنگ اخراجات کی وصولی کرنا چاہتی ہے اور UoSC کے طور پر 27-28 روپے فی یونٹ تجویز کررہی ہے۔

کوئی کراس سبسڈی نہیں ہونی چاہئے اور آپریٹنگ اخراجات کو صرف بنیادی ڈھانچے اور دیگر ضروری اخراجات کے لئے معقول بنایا جانا چاہئے۔ تاہم، ڈسکوز کی نااہلی صارفین پر لادی جا رہی ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ تمام ڈسکوز برابر کام نہیں کررہی ہیں - کچھ دوسروں سے نمایاں طور پر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ تاہم، ٹیرف میں یکسانیت اچھے ڈسکوز پر بھی برے کی نااہلی لاد دیتی ہے۔

اس لیے حکومت یکساں ٹیرف ختم کرے۔ اس سے اخراجات کم ہوں گے اور چھوٹے صارفین کے لیے سبسڈی بجٹ سے ہونی چاہیے۔ چونکہ وفاق کے پاس ابھی کوئی مالی گنجائش نہیں ہے، اس لیے سبسڈی کی ذمہ داری صوبوں کو دی جانی چاہیے۔

دوسرا عنصر مجموعی طور پر مقررہ لاگت کو کم کرنا ہے، جس کا تعین مالی سال 24 کے لیے 72 فیصد ہے جبکہ وصولی میں مقررہ چارجز صرف 2 فیصد ہیں۔ حکومت کو بلنگ میں مقررہ چارجز متعارف کروانے چاہئیں – خاص طور پر گھریلو صارفین کے لیے۔

مزید برآں، کیپسٹی فکسڈ چارجز کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے جہاں 2015 کے بہت سے آئی پی پیز کے قرض کو 10-12 سال سے بڑھا کر 20-25 سال کیا جانا چاہیے، کیونکہ پروجیکٹ کی مدت 25-30 سال تک ہے، اور اس کی معاشی اہلیت قرض کے واپسی کے چکر کو پروجیکٹ سائیکل کے قریب لے آئیگی۔

مذکورہ بالا تمام اقدامات توانائی سیکٹر کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہیں، اور یہ حکومتی مداخلت کو کم کرنے کے ساتھ ڈی ریگولیشن اور نجکاری کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

جیسا کہ وزیر خزانہ نے اشارہ کیا کہ سفارشات سب کو معلوم ہیں، سوال عمل درآمد کا ہے۔ یہ جتنی جلدی ہو جائے اتنا ہی بہتر ہے کیونکہ توانائی کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے برآمدات گر رہی ہیں۔ ملک مزید تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر،

Comments

Comments are closed.