انٹربینک مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں 0.01 فیصد کی کمی دیکھی گئی ۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر 4 پیسے کے اضافے سے 278.44 پر جاپہنچا۔

یاد رہے کہ ایک روز قبل ڈالر278 روپے 40 پیسے پر بند ہوا تھا۔

ایک اہم پیشرفت کے طور پر، آئی ایم ایف کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے گزشتہ دو یا تین سالوں کے دوران مانیٹری پالیسی کو سخت کیے جانے کے باوجود، طلب اور رسد کے حوالے سے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔

Comments

Comments are closed.