وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو رواں مالی سال کے فنڈز 31 مئی کی بجائے 15 مئی 2024 کو سرنڈر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
فنانس ڈویژن بجٹ ونگ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک خط میں ہدایت کی ہے کہ فنڈز کی سرنڈر کی آخری تاریخ پر نظر ثانی کی جا رہی ہے اور اب اسے 31 مئی 2024 کی بجائے 15 مئی 2024 کردیا گیا ہے۔ پرنسپل اکاؤنٹنگ افسران سے درخواست کی گئی ہے کہ برائے مہربانی اس بات کو یقینی بنائیں کہ ایس اے پی سسٹم میں داخلے کے لیے 15 مئی 2024 تک تمام فنڈ سرنڈر کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں اور ڈائریکٹر بجٹ کمپیوٹرائزیشن کو بتا دیا جائے۔ خط سیکرٹری خزانہ کی منظوری سے جاری کیا گیا۔
Comments
Comments are closed.