معروف امریکی جریدے ٹائم میگزین نے سال 2024 میں دنیا کی 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، فلسطینی فوٹوگرافر معتزعزیزہ اور ورلڈ بینک کے صدراجے بنگا کا نام شامل کرلیا ۔

سال 2023 میں پاکستان سے شیری رحمان نے اس فہرست میں جگہ بنائی تھی تاہم رواں سال کوئی پاکستانی اس فہرست میں جگہ نہیں بناسکا۔

عالیہ کی خاص صلاحیت یہ ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ کیسے ایک فلمی اسٹار کی پُرکشش شخصیت کو حساسیت اور صداقت کے ساتھ ملانا ہے۔ ایک اداکارہ کے طور پر ان کا کام بہت نمایاں ہے۔ ان کی تخلیقی صلاحیتیں انہیں ایک انٹرنیشنل اسٹار بناتی ہیں۔ یہ بات برطانوی مصنف اور فلمساز ٹام ہارپر نے ٹائمز میگزین کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔انہیں صلاحیت کی وجہ سے عالیہ کو 100 بااثر ترین افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

انہیں ایک کاروباری خاتون کے طور پر بھی شامل کیا گیا ہے۔

فلسطینی فوٹوگرافرمعتزعزیزہ جو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ فراہم کرنے والے صحافیوں میں سے ایک ہے ،ان کے اب انسٹاگرام پر 18 ملین سے زائد فالوورز ہیں ۔

عزیزہ کو دنیا کی آنکھ اور کان کے طور پر کام کرنے، بے گھرخاندانوں ، عزیزوں پر ماتم کرنے والی خواتین اور ملبے تلے دبے افراد کی دستاویز کرنے کے لیے فہرست میں شامل کیا گیا ہے ۔

ٹائم رپورٹ کے مطابق ان کی تصاویر نے غزہ کی ایسی جھلک پیش کی ہے جوعالمی میڈیا میں بہت کم ہے ۔

یہ سب انہوں نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالر کر کیا۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ میں کم از کم 95 صحافی مارے جا چکے ہیں اور بہت سے گرفتار یا زخمی ہوئے ہیں ۔

بنگا کو “کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کا از سر نو تصور کرنے کے لیے جدید مالیاتی ٹولز کی فہرست میں شامل کیا گیا جیسا کہ امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے لکھا ہے۔

انہیں عالمی غربت سے نمٹنے کا سہرا بھی دیا جاتا ہے جسے موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات سے مزید خطرہ لاحق ہے۔

رواں سال فہرست میں شامل دیگر قابل ذکر شخصیات میں اداکار دیو پٹیل، گلوکارہ کائلی منوگ اور مائیکروسافٹ کے ستیہ نڈیلا اور ارب پتی مارک کیوبن شامل ہیں۔

قطر کے محمد بن عبدالرحمن الثانی نے بھی اس فہرست میں جگہ بنائی ہے جہاں وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے طور پر اپنے دہرے کردار میں انہوں نے ہنگامہ خیز مذاکرات پر ایک اہم نکتہ اٹھایا جس نے اب تک ایک ہفتہ طویل جنگ بندی اور 100 سے زائد قیدیوں کی رہائی یقینی بنائی ہے ۔

Comments

Comments are closed.