انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں 0.06 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو روپے کے مقابلے میں ڈالر17 پیسے کے اضافے سے 278.29 پر جاپہنچا۔
یاد رہے کہ ایک روز قبل پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر18پیسے کے اضافے سے 278.12 روپے پر بند ہوا تھا.
بین الاقوامی سطح پر ڈالرمنگل کو بھی چند دیگرکرنسیوں کے مقابلے میں نومبر کے اوائل سے اپنی بلند ترین سطح پر رہا.
Comments
Comments are closed.