آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں وفد امریکہ روانہ ہو گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان رواں ہفتے واشنگٹن میں مذاکرات ہونے والے ہیں جس میں پاکستان نئے قرض پروگرام کے لیے درخواست کرے گا۔

اہم وزارتی اجلاس اور تقریبات 17 سے 19 اپریل تک ہوں گی۔ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کے شیڈول میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہوں کے ساتھ مختلف بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے دیگر اعلیٰ حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

پاکستنانی وفد سالانہ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکی سمیت دوست ممالک کے وزرائے خزانہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کرے گا۔

ایک حالیہ پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ حکومت نئے بیل آؤٹ پروگرام کے لیے واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ میٹنگ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑا پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے مائیکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.