اسرائیل غزہ کے ساتھ دیگر محاذوں پر جنگ کیلئے تیار ہے، نیتن یاہو
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنی جنگ کو جاری رکھنے کے ساتھ دوسری محاذوں پر جنگ کیلئے بھی تیار ہے۔ نیتن یاہو کا یہ بیان سینئر ایرانی کمانڈروں کی ہلاکت کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کرنے کی تیاری کی خبروں کے درمیان سامنے آیا ہے۔
نیتن یاہو نے جنوبی اسرائیل میں ٹیل نوف ایئر فورس بیس کے دورے کے بعد اپنے دفتر کی طرف سے جاری بیان میں کہا کہ جو ہمیں نقصان پہنچائے گا، ہم اسے نقصان پہنچائیں گے۔ ہم دفاعی اور جارحانہ دونوں طریقے سے ریاست اسرائیل کا دفاع کرنے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے احاطے پر کیے گئے فضائی حملے میں ایک سینئر جنرل اور چھ دیگر ایرانی افسران کی ہلاکت کے لیے ممکنہ ایرانی انتقامی کارروائی کے لیے تیار ہے۔
زیادہ تر اسرائیلی فوجیوں کو غزہ سے نکال لیا گیا ہے، اسرائیل جنوبی غزہ کے شہر رفح پر حملے کی تیاری میں، جہاں 10 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین ہیں۔ لیکن انکلیو کے مختلف علاقوں میں لڑائی جاری ہے۔
20 سالہ رؤف عابد نے دیر البلاح سے النصیرات پناہ گزین کیمپ کے جنوب میں چیٹ ایپ کے ذریعے کہا کہ ”یہ ایسا تھا جیسے قابض فوج ایک نئی جنگ شروع کر رہی ہو۔“ انہوں نے کہا کہ دھماکے نہ رکنے والے تھے، مختلف سمتوں سے آوازیں آئیں
“جب بھی ہم امید کرتے ہیں کہ جنگ بندی ہو گی، اسرائیل جارحیت کو بڑھاتا ہے، گویا وہ ہم پر، عام شہریوں کو مار کر حماس پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔
Comments
Comments are closed.