پاکستان اسٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے ڈسکوز اور ایف بی آر کو ایک خط بھیجا ہے اسٹیل ملز مکمل بند ہونے کے سنگین خطرات کا بتایا گیا ہے، ایک ٹن کی صلاحیت کے غیر رجسٹرڈ بھٹیوں ڈسکوز اہلکاروں کی ملی بھگت سے بجلی چوری کررہی ہیں جبکہ ایف بی آر کے مانیٹرنگ سسٹم کو دھوکہ دے کر انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی چوری بھی جاری ہے ۔

ان بھٹیوں کی سٹیل مصنوعات کی قیمتیں رجسٹرڈ سٹیل میلٹرز کی پیداواری لاگت سے بہت کم ہیں، جو باقاعدگی سے ڈسکوز کو بجلی کے اصل قیمت ادا کر رہے ہیں اور تمام قابل اطلاق ٹیکس حکومت کو جمع کر رہے ہیں۔

ان حالات کے نتیجے میں اسٹیل بنانے والوں کو اپنی مصنوعات پر بھاری نقصان برداشت کرنا پڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں ان کے کاروبار بند ہو گئے ہیں اور لوگ بے روزگار ہو رہے ہیں۔

ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری کرنے والے ڈسکوز کی کالی بھیڑوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ مزید برآں، ایسوسی ایشن نے ایران اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں اسٹیل کی اسمگلنگ پر قابو پانے کے لیے حکام کو ویک اپ کال دی ہے، کیونکہ دی گئی شرائط میں اسٹیل کی سستی مصنوعات آگ میں ایندھن کا اضافہ کر رہی ہیں۔

Comments

Comments are closed.