ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی نے برانڈڈ آلو کے چپس کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی بڑھادی۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ نے ویلیو ایشن رولنگ نمبر (2024 کا 1870) جاری کردیا ۔
حکم نامے کے مطابق ڈائریکٹوریٹ نے برانڈڈآلو کے چپس کی درآمد پر نئی کسٹم ویلیوز مقرر کر دی ہے جن میں پرنگلز، لیگو چزپا، جیکر آلو،کریکس، شکاری، مسٹر چپس، ٹفنی، کیتلی، پاپین اور مختلف ذائقوں کے دیگر برانڈڈ چپس شامل ہیں
چپس کی کسٹمز ویلیوز کا تعین کسٹم ایکٹ 1969 کے سیکشن 25A کے تحت کیا گیا ہے۔
موجودہ ویلیو ایشن کا آرڈر تقریباً سات سال پرانا ہے اور اس میں طے شدہ کسٹم ویلیوز بین الاقوامی مارکیٹ کی عکاسی نہیں کرتی تھیں۔ اس لیے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تعین کیلئے ایک مشق شروع کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمز ویلیوایشن کراچی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں نوے دنوں کے کلیئرنس ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی ہے۔
Comments
Comments are closed.